🖋️ قوموں کو جاگنا ہی پڑتا ہے، غلامی ہمیشہ نہیں چلتی!

0

✍️ تحریر: رانا علی فیصل | HaqeeqatPakistan | 4 اگست 2025

“اب عوام نڈر ہو چکے ہیں، ہر خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے۔” یہ الفاظ کسی عام سیاسی بیان کا حصہ نہیں، بلکہ وہ للکار ہے جو ایک طویل جبر، ناانصافی اور غلامانہ ماحول کے خلاف ابھر رہی ہے۔ عمران خان آج ایک بار پھر واضح اور دوٹوک انداز میں قوم کو جھنجھوڑ رہے ہیں کہ اگر ہم آج بھی خاموش رہے تو ظلم کی یہ اندھیری رات کبھی ختم نہ ہو گی۔

انہوں نے سچ کہا: “تمام پاکستانیوں کو ملک پر مسلط ظلم کے نظام کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بننا چاہیے۔” یہ تحریک اب کسی ایک جماعت یا فرد کی نہیں رہی، یہ ہر اُس شخص کی جنگ ہے جو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے سوچتا ہے، جو آزاد عدلیہ، آزاد صحافت، اور بنیادی انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے۔

ایک طرف ملک میں کینگرو کورٹس کا راج ہے جہاں انصاف نہیں، صرف انتقام بکتا ہے۔ عمران خان نے سچ کہا:
“یہ عدالتیں قانون کی نہیں، صرف عاصم لاء کی پیروی کرتی ہیں۔”
یہ جملہ ملکی عدالتی نظام پر فردِ جرم بھی ہے اور عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا سوال بھی۔ کیا ہم اسی عدل کے متلاشی تھے؟ کیا 1947 کی آزادی ایسی ہی نظام کے لیے حاصل کی گئی تھی؟

عمران خان نے ضمنی انتخابات سے دوری کا اعلان کر کے اس جعلی جمہوریت کو مزید بےنقاب کر دیا ہے:
“ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف حصہ نہیں لے گی۔”
جب عدالتیں غلام، میڈیا مقفل، اور مخالفین جیلوں میں ہوں تو ایسے انتخابات کو کون تسلیم کرے؟ قوم کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ یہ صرف اقتدار کی لڑائی نہیں، یہ ایک نظامِ غلامی کے خلاف اعلانِ بغاوت ہے۔

اب وقت آ چکا ہے کہ ہم 14 اگست 1947 کی طرح ایک نئی جدوجہد کریں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اُس وقت دشمن باہر سے تھا، آج اندر سے ہے۔ اُس وقت گورے تھے، آج وردیوں کے پیچھے چھپے ہوئے کالے کردار ہیں۔ وہ بھی قانون کے نام پر ظلم کرتے تھے، یہ بھی کرتے ہیں۔

5 اگست کو عوام نے پہلا قدم اٹھایا، اب 14 اگست کو تاریخ ساز اعلان ہونا چاہیے کہ ہم اس نظامِ ظلم کو مسترد کرتے ہیں!
جب تک قوم سچ کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی، جھوٹ اور جبر کا نظام باقی رہے گا۔

یاد رکھیں:
“ہم یکجا ہو کر مقابلہ کریں گے تو یہ ظلمت کا نظام ضرور زمین بوس ہو گا!”
اور وہ دن زیادہ دور نہیں جب #حق_کی_جیت_ہو_گی!

ریاستِ مدینہ کا قیام: کفار، مشرکین اور منافقین کی سازشوں کے باوجود کامیاب اسلامی انقلاب

عمران خان کی تازہ ترین خبریں اور بیانات – Geo News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *