
بلوچستان: ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہند کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سید رب نواز شہید
بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ اطلاعات پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران “فتنہ الہند” گروہ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
اس دوران پاکستان آرمی کے جری افسر میجر سید رب نواز طارق مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشن انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر 16 جولائی 2025 کو کیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق بھارت کی سرپرستی میں چلنے والے ایک گروہ “فتنہ الہند” سے تھا، جو بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے متحرک تھا۔
آپریشن کے دوران فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ تاہم اس جری کارروائی میں میجر رب نواز طارق شہید ہو گئے، جو نہایت بہادری اور قیادت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
شہید میجر رب نواز کا تعلق مظفرآباد، آزاد کشمیر سے تھا، اور ان کی عمر 34 برس تھی۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف بے خوفی سے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسی قربانی دی جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی قسم کے ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ پاک فوج نے واضح کیا کہ دشمن کے ایجنڈے کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گردی کی ہر کوشش کو کچل کر رکھا جائے گا۔
مزید خبریں، تجزیے اور سچائی پر مبنی اپڈیٹس کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل “حقیقت پاکستان” جوائن کریں
مزید تفصیلات کے لیے ISPR کا آفیشل بیان دیکھیں:
ISPR Press Release